جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بدتہذیب بھارتیوں نے ون ڈیزل کا استقبال کیسے کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: یوں تو بھارتی اپنے آپ کو دنیا بھر میں مہمان نواز کہلواتے ہیں اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کا بہت خوش دلی اور عزت سے استقبال کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں جب ہالی ووڈ اداکار ون ڈیزل بھارت پہنچے تو بھارتی صحافیوں کی بدتہذیبی نے پورے بھارت کو شرمندگی سے سر جھکانے پرمجبور کردیا۔

مشہور فلم سیریز ’فاسٹ اینڈ فیورس‘ کے اداکار ون ڈیزل آج کل اپنی فلم ’ٹرپل ایکس ۔ ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کی تشہیر کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

وین ڈیزل جب ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو وہاں جمع بھارتی صحافیوں نے ایک طوفان بدتمیزی مچا دیا اور زور زور سے ’ڈیزل، اوئے ڈیزل، دیکھ، دیکھ‘ چلانا شروع کردیا۔

جب ون ڈیزل ان سب کونظرانداز کر کے اندر چلے گئے تو کسی دل جلے صحافی نے ’ٹکلے‘ کہہ کراپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

اس طرح کہہ کر اس نے اپنے طور پر ون ڈیزل کے گنج پن کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن شاید وہ یہ بھول گیا کہ یہ ون ڈیزل کی منفرد شخصیت اور اسٹائل کا حصہ ہے۔

یہی نہیں جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو ٹوئٹر پر بھی بھارتیوں نے اپنی جہالت کا شاندار ثبوت دیا۔ انہوں نے بجائے اس کی مذمت کرنے کے، ون ڈیزل کا مذاق اڑانا شروع کردیا، اور دنیا کو بتا دیا کہ جس کو اپنی عزت عزیز ہو وہ کبھی بھارت نہ جائے۔

واضح رہے کہ اس فلم سے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنے ہالی وڈ کیرئیر کی شروعات کرنے جارہی ہیں۔ دپیکا فلم میں سیرینا نامی ایک شکاری کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم ’دا ریٹرن آف زینڈر کیج‘ 2002 میں آنے والی ’ٹرپل ایکس‘ اور 2005 میں آنے والی ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ کا سیکوئل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں