پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

شکست پر بھارتی آپے سے باہر، ٹی وی توڑ ڈالا، ٹیم کیخلاف شدید نعرے، ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد مداح بھپر گئے، بیچ سڑک پر ٹی وی توڑ ڈالا اور انڈین ٹیم کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کا اختتام بھارت کے لیے کسی بھیانک خواب کی طرح ہوا، جہاں فائنل میں اسے عبرتناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے آسٹریلیا نے چھٹی بار فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایسے میں جو بھارتی اپنی ٹیم کو فائنل کا فاتح سمجھے بیٹھے تھے وہ شکست پر چراغ پا ہوگئے اور انھیں بلیوشرٹس کی ہار کسی صورت ہضم نہیں ہورہی ہے۔ کرکٹ شائقین فائنل میں بھارت کی واجبی پرفارمنس کے بعد اسٹار کرکٹرز پر کڑی تنقید کررہے ہیں اور ان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

بھارت سے احتجاج کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن میں سے ایک میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹ شائقین بیچ سڑک پر ڈنڈا اٹھائے احتجاج کررہے ہیں اور ساتھ ہی روہت اور کوہلی کی تصاویر کی ڈنڈے سے دھنائی بھی کررہے ہیں۔

بھارتی ٹیم سے سخت ناراض مداح شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ’انڈیا ٹیم ہائے ہائے، انڈیا ٹیم ہائے ہائے۔‘ مداحوں نے کوہلی اور روہت کی تصویر کو ڈنڈے سے بھی مارا۔

دیگر لوگ بھی ویڈیو میں مختلف بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر لیے کھ۔ڑے نظر آرہے ہیں جبکہ پوسٹرز پر ہندی میں کھلاڑیوں کے لیے انھوں نے اپنے خیالات کا بھی اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت جو کہ ورلڈکپ فائنل سے پہلے تک ناقابل شکست تھا اور اس نے لگاتار 10 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، اسے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دچار ہونا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں