پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

فتنہ الخوارج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں شائع مضمون میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کم کرنے کیلئے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب ہوگیا ، ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی افواج کےہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارتی سرکار اور فوج تلملا اٹھیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ایجنسیوں نے فتنہ الخوارج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں اور فتنہ الخوارج کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کا بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں مضمون شائع ہوا۔

احسان اللہ احسان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں مزید 2حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پراس خبر کا مقصدآپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت ختم کرنے کی ناکام کوشش ہے تاہم حقیقت میں بھارت پہلگام کے بعد مزید فالس فلیگ آپریشنز کی تیاری کر رہا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ احسان اللہ احسان کامضمون دراصل فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی گواہی ہے، دی سنڈے گارڈین پروپیگنڈہ ٹول کے طور پر بھارتی ایجنسی سےمنسلک ہے، سیکیورٹی ذرائع

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ اس اخبار کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں ،مالی اعانت کے بعد یہ اخبار کالعدم تحریکِ طالبان ،حامیوں کو استعمال کرتے ہیں۔

اخبار کا مالک کارتیکیہ شرما، مودی کاقریبی ساتھی اور آر ایس ایس نظریےکا حامی ہے اور بھارتی اخبارکےکالم نگارابھینندن مشرا،احسان اللہ احسان کے فرار کی خبر دینے والے پہلے صحافی تھے،بھارتی کالم نگارابھینندن مشرا کی خبر بھارتی اداروں کی اندرونی مداخلت کوظاہرکرتا ہے۔

احسان اللہ احسان فتنہ الخوارج اور ’’را‘‘ میں رابطے کا کردار ادا کرتا ہے، بھارتی ایجنسیاں احسان اللہ احسان کا نام استعمال کرکےمضامین لکھواتی ہیں، احسان اللہ کےبھارت میں ممکنہ روپوش کی اطلاع راکےعلم میں نہ آناحیران کن ہے، بھارتی ایجنسیاں احسان اللہ احسان کا نام استعمال کرکےجعلی خبریں پھیلارہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں