منگل, دسمبر 17, 2024
اشتہار

شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ کام کرنے والا سب سے بڑا فلاپ اداکار جس نے اداکاری چھوڑ کر شادی کی اور اب۔۔۔۔۔۔۔۔

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں جو اداکار شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ کام کرلے اس کی کامیابی کی ضمانت دی جاتی ہے لیکن ایک اداکار ایسا بھی ہی جس نے دو خانز کے ساتھ اداکاری کی لیکن پھر بھی فلاپ اداکار ہی رہا۔

آج ہم ایسے ہی ایک اداکار کے بارے میں بتا رہے ہیں جو اداکاری کا خواب لیے ممبئی آئے، انہوں نے سپر اسٹارز کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا لیکن بدقسمتی سے وہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وہ خواہش کرتے تھے۔

13 فروری 1976 کو پیدا ہونے والے شرد کپور اداکار بننے کے لیے کولکتہ سے ممبئی پہنچے اگرچہ ان کا فلمی دنیا سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن وہ 90 کی دہائی میں اپنے کیریئر کو پراون چڑھانے کے مواقع کی تلاش میں تھے۔

- Advertisement -

اس دوران انہوں نے ’ہوپ 86‘ نامی تقریب میں شرکت کی جو کولکتہ میں منعقد ہوئی، تقریب میں شرکت کرنے والے فلمی ستاروں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے وہ متاثر ہوئے اور بالی ووڈ میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔

فلمی دنیا میں ان کی جدوجہد وہیں سے شروع ہوئی اور دیگر آؤٹ سائیڈر کی طرح ان کے لیے یہ یقیناً آسان نہیں تھا، تقریباً چھ ماہ تک شرد کو کوئی کام نہیں ملا، زیادہ تر دنوں میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر گھومتے رہے، آخرکار ایک ٹی وی شو میں اداکاری کا موقع ملا، چھوٹے کردار کے باوجود شرد نے سوابھیمان نامی سیریز کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔

1994 میں شرد کو بالآخر ڈیبیو فلم ’میرا پیارا بھارت‘ میں اداکاری کا موقع ملا، فلم کو سامعین اور ناقدین کی طرف سے مثبت ریویو ملے بعد میں انہیں مہیش بٹ نے سشمیتا سین کے ساتھ فلم ’دستک‘ کے لیے سائن کیا، اس کے بعد شرد کپور نے سلمان کی جے ہو، تمنا، لکشیا اور جوش جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بالی ووڈ میں 43 فلمیں کرنے اور سلمان، شاہ رخ، ایشوریا جیسے سپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کے باوجود بھی شرد کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے، بدقسمتی سے ان کا کیریئر کبھی بھی اس طرح پروان نہیں چرھ سکا جیسا کہ ان کی توقع تھی۔

شرد نے 2008 میں مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ جیوتی باسو کی پوتی کوئل باسو سے شادی کی، اداکاری چھورنے کے بعد اب وہ ایک کامیاب بزنس مین بن چکے ہیں اور اپنے نام سے دو بڑے ریسٹورنٹس کے مالک ہیں۔ ان کا ایک ریسٹورنٹ ممبئی اور دوسرا بنگلور میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں