بھارت کو جنوبی افریقہ نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میں شکست دے کر 213 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہارنا اس وقت مہنگا پڑ گیا جب سوشل میڈیا صارفین کو میزبان ٹیم کی شکست برداشت نہیں ہوئی اور ٹیم کی بولنگ پر کڑی تنقید کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’جسپریت بمرا کے بغیر بھارت کی بولنگ ایسی ہے جیسے خالی دانت۔‘
ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اگر بمرا ٹیم میں شامل ہوتے تو نتیجہ بھارت کے حق میں ہوتا۔‘
ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’بھارت کے پاس فاسٹ بولرز کی کمی ہے سلیکٹرز کو آئی پی ایل سے نوجوان تیز ترین بولرز کو ٹیم میں شامل کرنا چاہیے۔
ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقہ میں بھارت کیخلاف ریکارڈ ہدف حاصل کرلیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز دہلی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 19.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
وین در ڈوسن نے 75 اور ڈیوڈ ملر نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اوپنر کوئنٹن ڈی کاک 22، ڈیوئن پریٹورئس 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، اکشر پٹیل اور ہرشل پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے، ایشان کشن نے 75 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تھی، رتو راج گائیکوارڈ 23، شریاس ایئر 36 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔