تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پاکستان کے بولنگ اٹیک کا کوئی مقابل نہیں، سابق بھارتی کرکٹر

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے اپنی ٹیم کی خامیاں عیاں کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم جعفر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک ہندوستان سے بہتر ہے، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ، یہ وہ بولرز ہیں جو 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کے رفتار سے بولنگ کرتے ہیں۔

سابق بھارت کرکٹر نے شاداب اور محمد نواز کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاداب ایک شاندار آل راؤنڈر ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ محمد نواز بھی بہترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنڈولکر نے شاہین کے انجرڈ ہونے پر کیا کہا؟

بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے سیمی فائنل سے متعلق کہا کہ اہم ترین میچ میں جس طرح بھارتی ٹیم انگلش ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی آؤٹ نہ کرسکی، اس نے ہماری بولنگ لائن پر بہت سوالات اٹھادئیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب پاکستان شاندار بولنگ کے باعث ٹورنامنٹ میں واپس آیا۔

وسیم جعفر کا کہنا تھا کہ مجموعی طور آپ کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کے پاس بھارت سے بہتر بولنگ اٹیک ہے،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی میں اچھی بلے بازی ضرور کی مگر ہماری بولنگ کمزور نظر آئی، یہی ہماری شکست کی وجہ بنی۔

Comments