27.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھارت کا کنٹونمنٹ بورڈز ختم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی حکومت نے ملک کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کو ختم کرنے انہیں بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے برطانوی راج کی آخری یاد 62 کنٹونمنٹ بورڈز کو مودی حکومت نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان بورڈز کو تحلیل کرنے کے بعد بلدیاتی اداروں کے ماتحت کر دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں 62 کنٹونمنٹ بورڈز ہیں جن کے شہری علاقے کا نظم ونسق بلدیاتی اداروں کے سپرد کیا جائے گا جب کہ فوجی علاقوں کو ملٹری اسٹیشنز میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق کنٹونمنٹ اسٹیٹس میں تبدیلی کے لیے 27 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا اور کنٹونمنٹ ایریاز کو سول حکومت کے بلدیاتی اداروں کے حوالے کرنے کی ابتدا ہماچل پردیش سے کی جائے گی۔

چھاؤنیوں کو ملٹری اسٹیشن میں تبدیل کرنے کے فیصلے سے قبل چھاؤنی کے مکینوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں کنٹونمنٹ بورڈز سے باہر رکھا جائے کیوں کہ وہ ان بورڈز کے ترقیاتی کاموں کے نام پر توڑ پھوڑ سے بھی پریشان تھے۔

چھاؤنیوں کو ملٹری اسٹیشنز میں تبدیل کرکے اسے فوج کے زیر انتظام کردیا جائے گا جہاں جنگی مشقیں بھی ہوں گی جب کہ ان میں موجود رہائشی علاقوں کے انتظام کو کنٹونمنٹ سے لیکر شہری اداروں کو دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں