تازہ ترین

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

بھارت کا سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا

اسلام آباد: بھارت کا سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ اقوام متحدہ میں مستقل ممبر کے لیے پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن بننے پر پاکستان کی جانب سے مخالفت کی گئی جسے اقوام متحدہ نے تسلیم کیا۔

پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ مستقل ممبر کے لیے مدت مقرر ہو اور انتخاب 2 سال یا 5 سال بعد ہو، بھارت نے ہمیشہ سکیورٹی کونسل کی قراردوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ چارٹر میں بھارت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے جب کہ بھارتی گروپ کو اقوام متحدہ میں امریکا کی حمایت بھی حاصل نہیں رہی۔

بھارت سیکولر اور کامیاب معیشت کے دعوے کے باوجود اقوام متحدہ کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ بھارت کو مستقل رکن بننے کے لیے 129 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو نصف ارکان کی حمایت بھی حاصل نہیں جب کہ دوسری جانب پاکستان کے مؤقف کو عرب لیگ اور افریقی یونین کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -