جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

غیرمعروف کرکٹر نے گوگل سرچ میں بڑے بڑے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑدیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ایک غیر معروف کرکٹر کو گوگل پر اس سال اتنا سرچ کیا گیا کہ اس نے بڑے بڑے بھارتی کرکٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

گوگل نے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس شخصیت کی فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں حیران کن طور پر نہ ویرات کوہلی ہے نہ روہت شرما ہیں نہ ورلڈکپ فاتح کپتان پیٹ کمنز ہیں اور نہ ہی جوئے روٹ جیسے کرکٹر شامل ہیں بلکہ ان سے سب سے آگے بھارتی کرکٹر ششانک سنگھ ہیں۔

ششانک سنگھ آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز سے کھیلتے ہیں وہ رائٹ ہینڈ بیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ آف اسپن بولنگ بھی کرتے ہیں، وہ گجرات کے خلاف 29 بالز پر 61 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد لائم لائٹ میں آئے تھے۔

- Advertisement -

ششانک سے آگے لسٹ میں صرف ہاردک پانڈیا ہیں جو سرچ کی جانے والی اسپورٹس شخصیات میں ساتویں نمبر پر ہیں جبکہ اس گوگل کی ٹاپ 10 سرچ فہرست میں تین اسپینش فٹبالرز بھی شامل ہیں۔

سال 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اسپورٹس شخصایت کی فہرست میں متنازع الجیرین باکسر ایمان خلیف پہلے نمبر پر ہیں جبکہ مشہور امریکی باکسر مائیک ٹائی سن دوسری ایسی اسپورٹس پرسنیلٹی ہیں جنھیں سب سے زیادہ گوگل کیا گیا۔

یوروکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان اسپینش فٹبال اسٹار لامین یمال تیسرے نمبر پر ہیں، چوتھے نمبر پر امریکی جمناسٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ سمون بائلز ہیں جبکہ امریکی باکسر جیک پال پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

اس کے علاوہ اسپینش فٹبالر نکو ولیئمز چھٹے، بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ساتویں، امریکی گولفر اسکاٹی شیفلر آٹھویں، بھارتی کرکٹر ششانک سنگھ نویں اور اسپینش فٹبالر رودری دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں