جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، شیریں مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائےانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت کے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان کو برابری کی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرگروپ کی رکنیت ملنی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا موضوع عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کا نظام، چیلنجز اور رد عمل تھا۔

شیریں مزاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اور بھارت میں جوہری معاہدہ خطے میں اسلحے کی دوڑ کا باعث بنا، معاہدے سے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بگڑا ہے، بھارت کا ہتھیاروں میں اضافہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر بھارت کےجوہری ہتھیاروں کاہدف پاکستان ہے، ہمیں نیوکلیئر سپلائر گروپ میں امتیازی سلوک کا سامنا ہے، پاکستان کو برابری کی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرگروپ کی رکنیت ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پرمحدود حملےکے عزائم رکھتا ہے، خطے میں استحکام پاک بھارت امن کے ساتھ ہی ممکن ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تشویش کا باعث ہیں، ہمیں نیو کلیئر سپلائر گروپ پر مؤثرسفارت کاری کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں