تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے‘ جنرل جوزف وٹل

واشنگٹن : امریکی سینٹ کام کےسربراہ جنرل جوزف وٹل کاکہناہےکہ بھارتی پالیسیاں پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں،جس سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل امریکہ کی مسلح افواج سے متعلق کمیٹی میں بیان دیتےہوئے کہا ہےکہ پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے،جس کی وجہ بھارت کی پالیسی ہےجودونوں ملکوں کے تعلقات معمول پر لانے کی کسی بھی کوشش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج فاٹا میں انسداددہشت گردی آپریشنزمیں مصروف ہے،اورپاکستان کےلیےمشرقی سرحدپرسیکورٹی اولین ترجیح رہےگی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف نے سرحدی علاقوں میں استحکام کےلیےپاکستان اورافغانستان کی افواج میں تعاون کوامیدافزاقرار دیا۔انہوں نےکہا کہ افغانستان میں مزیدفوجی دستےبھیجنےکی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان سے تعلقات پرنظرثانی کی ضرورت ہے،امریکی کمانڈر

خیال رہےکہ گزشتہ ماہ افغانستان میں امریکی فوج کےکمانڈرجنرل جون نکلسن نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان سے تعلقات پرتفصیلی نظرثانی کی ضرورت ہے۔

یاد رہےکہ اس سے قبل افغانستان میں امریکہ اور نیٹو فوجوں کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انہیں طالبان کے ساتھ جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے مزید ’چند ہزار‘ فوجیوں کی ضرورت ہے۔

واضح رہےکہ امریکہ کی طالبان کے خلاف جنگی آپریشن سنہ 2014 میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہوگئے تھے تاہم خصوصی فوجی دستوں کی جانب سے افغان فوجیوں کو مدد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -