بھارت کا پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ ٹوئٹر پر جھوٹی خبریں پھیلانے والے اکاؤنٹس بھارتیوں کے نکلے، اس کے علاوہ واٹس ایپ پر جاری پیغامات بھی سامنے آگئے۔
پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی عناصر بے نقاب ہوگئے، پاکستان میں ہونے والے مظاہروں کو غنیمت جان کر بھارت نے منفی پروپیگنڈا شروع کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں ہونے والے مظاہروں کو بنیاد بنا کر گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، یہی نہیں بلکہ کالعدم جماعت کے واٹس ایپ گروپ میں بھی بھارتیوں کے نمبرز موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ای یو ڈس انفو لیب پہلے ہی پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کرچکا ہے، اب اس کی ایک اور عملی تصویر سامنے آرہی ہے جب پاکستان میں مظاہرے ہورہے ہیں تو بھارت نے موقع جان کر پھر اپنی روش برقرار رکھی ہوئی ہے۔
ٹوئٹر پر ان مظاہروں کی ویڈیوز اور تصاویر دکھا کر انہیں غلط رنگ دیا جارہا ہے اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔