تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بھارت کورونا کا گڑھ، 5 دن میں 12 لاکھ کیسز، درجنوں ٹرین ڈرائیوز بھی شکار

بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال بے قابو ہو گئی، صرف ایک ریاست میں 90 ٹرین ڈرائیورز اور ‏گارڈز کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں ریلوے عملے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے ‏لگا۔ 90 ڈرائیوز اور گارڈز کی ٹیسٹ کیے گئے جو مثبت آئے ہیں۔

عملے کے کورونا میں مبتلا ہونے پر 56 لوکل ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس سے شہریوں کو ‏مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارت کورونا کا گڑھ بن چکا ہے صرف پانچ دن میں 12 لاکھ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ کانگریس لیڈر ‏راہل گاندھی کرونا سے متاثر ہوگئے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام ‏میں راہول گاندھی نے لکھا کہ کچھ ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد میری کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ ‏پازیٹو پائی گئی ہے، انہوں نے رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ ‏دیا ہے۔

راہول گاندھی نے بھارتی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کرونا کے ایس او پیز پر عمل کریں اور وبا ‏سے محفوظ رہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرونا کی تیسری لہر نے قیامت ڈھارکھی ہے، چھ روز سے مسلسل دو ‏لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صحت کا نظام بری طرح فیل ہوگیا ہے، گذشتہ چوبیس ‏گھنٹوں کے دوران بھارت میں کرونا وائرس کے 259170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1761 افراد ‏لقمہ اجل بنے۔

دہلی انڈیا کا سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے، کرونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے ‏پیر کی رات سے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -