جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارت کی آبی جارحیت، نالہ ڈیک میں سیلابی صورت حال

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ: بھارت نے ایک بار پھر آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیلابی ریلا چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے اپنا اصل چہرہ واضح کردیا، نالہ ڈیک میں اچانک پانی چھوڑ کر پاکستان کے لیے سیلاب کی کیفیت پیدا کردی۔

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد نالہ ڈیک میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا نو سے زائد دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے چناب میں سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

رپورٹ کے مطابق روپووالی، کھیرے، کالووالی خورد، کوٹ، پورا، مل پور،دھاری وال،کلاسوالہ زیادہ متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلابی پانی سے یونین کونسل تخت پور کے دیہاتوں کو نقصان پہنچا۔

انتظامیہ کی عدم موجودگی کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات میں مصروف ہیں۔

محکمہ انہار کے مطابق نالہ ڈیک میں اس وقت سترہ ہزار ایک سو ستانوے کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے جبکہ یہاں سے پچیس ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں