اشتہار

ننھی ماہم کے قاتل پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں چھ سالہ ماہم زیادتی اور قتل کیس کے ملزم پر آج پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نے ملزم کو سرکاری وکیل فراہم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں کورنگی میں 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اورقتل کیس کی سماعت ہوئی ، اس بار بھی ملزم ذاکر عرف انڈولہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

والد ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وکیل کرنے کی صلاحیت نہیں غریب ہوں، جس پر عدالت نے ملزم کو سرکاری وکیل فراہم کردیا اور کہا ملزم ذاکر عرف انڈولہ پر فرد جرم عائد ہوگی۔

- Advertisement -

وکیل مدعی مزمل ممتاز نے کہا ملزم تاخیری حربےاستعمال کررہاہے ، ملزم کو علم ہے کہ ان کو پھانسی ہونی ہے تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ 28 جولائی کو زمان ٹاون تھانےکی حدود میں پیش آیا تھا، پولیس گرفتار ملزم ذاکر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا اور فوری سماعت کیلئے سیشن عدالت نے کیس ماڈل ٹرائل کورٹ منتقل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں