دہلی: بھارتی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں دوران پرواز آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے بنگلور جانے والی انڈیگو کی پرواز میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب طیارہ رن وے پر اڑان بھر رہا تھا، طیارے میں 177 مسافر اور عملے کے 7 ارکان موجود تھے۔
جائے حادثہ پر موجود کچھ لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو پوسٹ کی جو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجن میں آگ لگی ہوئی ہے اور چنگاریاں نکل رہی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام مسافر حادثے میں محفوظ رہے جبکہ دوسرے جہاز کے ذریعے مسافروں کو منزل پر روانہ کردیا گیا ہے۔
#IndiGo Plane's engine catches fire while taking-off in #Delhi, passengers evacuated safely pic.twitter.com/sr3aqwPhCb
— Zee News English (@ZeeNewsEnglish) October 29, 2022
رپورٹ کے مطابق رات دس بجے کے قریب آئی جی آئی اے کنٹرول روم کو سی آئی ایس ایف کنٹرول روم سے دہلی سے بنگلورو جانے والی پرواز نمبر ای۔2131 کے انجن میں آگ لگنے کے بارے میں کال موصول ہوئی تھی۔
بعدازاں ایئرلائن انتظامیہ نے مسافروں کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت کی جبکہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔