جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بھارتی ایئر لائن کا 500 ایئربس طیارے خریدنے کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہریانہ : طیاروں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت کی سب سے بڑی ائیر لائن انڈیگو نے مزید 500 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جو اب تک بھارتی ہوا بازی کی تاریخ میں سب سے بڑا معاہدہ ہے، اس معاہدہ کے بعد انڈیگو نے ایئر انڈیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انڈیگو نے پیر کو یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کو 500 طیاروں کی فراہمی کے آرڈر کا باضابطہ اعلان کیا۔ انڈیگو ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2030 سے 2035تک انڈیگو کے طیاروں کی مجموعی تعداد 1000 تک کی جائے گی۔

یہ ایئربس طیاروں کے حوالے سے کسی بھی ایئر لائن کی طرف سے دیا جانے والا سب سے بڑا آرڈر ہے، تاہم اس معاہدے کے مالیاتی پہلوؤں کی تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

- Advertisement -

رواں سال کے آغاز میں ایئر انڈیا نے بھی ایئربس اور بوئنگ کے ساتھ مشترکہ طور پر 470 طیاروں کی فراہمی کا آرڈر دیا تھا۔

بھارت میں فضائی مسافروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ ماہ مئی میں بھارت میں مقامی پروازوں میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد مسافروں کو لے جایا گیا، جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں