اشتہار

دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت انڈونیشیا میں آج انتخابات، کاؤنٹنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت انڈونیشیا میں آج انتخابات ہو رہے ہیں، انڈونیشیا کے صدارتی، پارلیمانی اوربلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو کر ختم بھی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے مسلمان ملک اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی جمہوریت انڈونیشیا میں صدراتی، پارلیمانی اور بلدیات انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح 7 بجے سے شروع ہوا تھا۔

6 گھنٹے جاری رہنے کے بعد پولنگ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ختم ہو گیا ہے، 20 کروڑ 40 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا، جن کے لیے 8 لاکھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

- Advertisement -

ووٹر نئے صدر اور پارلیمان کا انتخاب کر رہے ہیں، انتخابات میں 3 صدراتی امیدوار میدان میں ہیں، انتخابی سروے کے مطابق 72 سالہ سابق فوجی جرنل پرابوو سوبیانتو کی جیت کے قوی امکانات ہیں۔

17 ہزار جزائر پر مشتمل 27 کروڑ آبادی والے ملک انڈونیشیا میں انتخابات کا عمل ایک دن میں مکمل ہوگا، انڈونیشیا میں آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ موسلا دھار بارش اور سیلاب نے صبح کے وقت کچھ مسائل پیدا کیے، خاص طور پر جکارتہ اور جاوا میں، لیکن ووٹروں کا جوش و خروش کم نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات 2019 میں ٹرن آؤٹ 81 فی صد تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں