بالی: انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے بھارت کو ایک سال کے لیے جی 20 کی صدارت دے دی۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق انڈونیشیا کے شہر بالی میں جی 20 سربراہان کا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
اجلاس میں جہاں معیشت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا وہیں روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کی بھی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر باضابطہ طور پر اگلی صدارت کے لیے بھارت کو منتخب کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس لمحہ کو ’قابلِ فخر‘ قرار دیا۔
جی 20 ممالک کا اجلاس ہر سال ہوتا ہے اور اس کے اختتام کے ساتھ ہی مشترکہ اعلامیہ کے ذریعے آئندہ سال کے لیے میزبان اور سربراہ کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔
جی 20 میں سعودی عرب، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا،چین، جرمنی، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ، فرانس، امریکا اور یورپی یونین کے تحت قائم یورپی کونسل شامل ہے۔