پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: انڈونیشیا نے پام آئل کی برآمد پر پابندی ختم کردی ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے تین ہفتے قبل پام آئل کی برآمد پر عائد کی گئی پابندی کو ختم کردیا ہے، انڈونیشیا کے وزیر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پیر سے پام آئل کی برآمد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے ضوابط کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں تیل کی قیمتوں کو ایک ڈالر فی لیٹر کی سطح سے کم پر لایا جائے۔

خیال رہے کہ پام آئل کی عالمی پیداوار کا تقریباً 60 فیصد حصہ انڈونیشیاء میں پیدا کیا جاتا ہے، تاہم اندرون ملک اس تیل کی بڑھتی قیمتیں کو کم کرنے اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپریل کے آخر میں برآمد پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں