جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، 11 مقامی کوہ پیما ہلاک، متعدد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے سبب لاوے کی زد میں آنے والے 11 مقامی کوہ پیما زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 12 لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو انڈونیشیا کے مغربی جزیرے سماٹرا میں پہاڑ ماراپی میں 9،485 فٹ بلند آتش فشاں پھٹ گیا۔جس کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت آتش فشاں پھٹا اس وقت پہاڑ پر 75 مقامی کوہ پیما بھی موجود تھے، پیر کو ان میں سے 11 افراد مردہ پائے گئے جبکہ ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن کرکے 52 کوہ پیماؤں کو بچالیا گیا،مگر 12 اب بھی لاپتہ ہیں۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کے مطابق زندہ بچائے گئے کئی افراد جھلس گر زخمی ہوچکے ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماراپی سماٹرا سب سے زیادہ فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے اور کچھ عرصے کے بعد یہ پھٹتا رہتا ہے۔

آئس لینڈ میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آتش فشاں لاوا پھٹ پڑا

واضح رہے کہ اپریل 1979 میں اس مقام پر آتش فشاں پھٹنے سے 60 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، اس سال بھی جنوری اور فروری کے درمیان ماراپی پہاڑ میں آتش فشاں پھٹ گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں