بدھ, اپریل 2, 2025
اشتہار

انڈس اسپتال نے پاکستان میں پہلا بوٹ‌ کلینک متعارف کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہریوں کا مفت علاج کرنے والے معروف اسپتال انڈس نے پاکستان میں پہلی مرتبہ بوٹ کلینک متعارف کرادئیے۔

تفصیلات کے مطابق ترقی یافتہ ممالک میں کچھ علاقے ایسے بھی ہوتے ہیں جہاں طبی سہولیات شہروں کی موجود نہیں ہوتی، پاکستان بھی انہیں ممالک میں سے ایک ہے جس کے بہتر علاقوں میں بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات بھی موجود نہیں ہیں۔

پاکستان کے معروف اسپتال انڈس نے سندھ اور پنجاب کے ایسی ہی آبادیوں کےلیے جہاں طبی سہولیات موجود نہیں یا انہیں اسپتالوں تک جانے کےلیے دریا عبور کرنا پڑتا ہے بوٹ کلینک متعارف کروایا ہے۔

پہلا بوٹ کلینک جنوبی پنجاب کے علاقے سارن پور میں شروع کیا گیا ہے جس کی آبادی ڈیڑھ سے زائد ہے لیکن وہاں میڈیکل کی کوئی سہولت موجود نہیں اور سارن پور کے لوگوں کو طبی سہولیات کےلیے میلوں کا سفر طے کرنا پڑا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالباری نے کہا کہ پاکستان میں تین بوٹ کلینک شروع کیے گئے ہیں اور سال کے آخر تک ملک میں آٹھ بوٹ کلینک موجود ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بوٹ کلینک تمام تر جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہیں اور ان میں لیبارٹری کی سہولیات بھی موجود ہیں جبکہ کلینک پر ایک بوٹ ایمبولینس بھی موجود ہوگی جو ہائی اسپیڈ ہوگی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کیس کو بروقت بڑے اسپتال منتقل کیا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں