تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دریائے سندھ کا پانی پینے کیلیے مضر صحت قرار

محکمہ آبپاشی سندھ نے دریائے سندھ کے پانی کو پینے کیلیے مضر صحت قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ محکموں کے افسران کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف انجیئر کوٹری بیراج حاجی خان جمالی نے متعلقہ محکموں کے افسران کو خط لکھا ہے جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ دریائے سندھ کا پانی انسانوں کے استعمال کے قابل نہیں اور پینے کے لیے مضر صحت ہے۔

محکمہ آبپاسی کی جانب سے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد، ڈی سی جامشورو، ایم ڈی واسا ودیگر محکموں کو لکھے گئے خط میں دریائے سندھ کے پانی کو شہریوں کو فراہم کرنے سے قبل مکمل ٹریٹمنٹ کرنے کا کہا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں منچھر جھیل سے خارج ہونے ولا سیلابی پانی شامل ہو رہا ہے، محکمہ آبپاشی اورمتعلقہ حکام دریا کا پانی لوگوں کو پینے کیلئے فراہم کرتے ہیں، متعلقہ حکام حفاظتی انتظامات کریں بصورت دیگر انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دریائے سندھ کا پانی کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں سے حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں پینے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔

2004 میں بھی منچھر جھیل کا آلودہ پانی دریائے سندھ میں شامل ہوا تھا اور اسی مضر صحت پانی کو شہریوں کو بغیر ٹریٹمنٹ کے فراہم کیا گیا تھا جس کے پینے سے حیدرآباد میں درجنوں اموات ہوئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -