ہفتہ, اکتوبر 26, 2024
اشتہار

انڈس شیلڈ 2024 : اتحادی ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان میں جاری ’انڈس شیلڈ‘ مشقوں میں اتحادی ممالک کے اعلیٰ عسکری حکام اور ائیر چیفس نے بھرپور شرکت کی۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024مشقوں نے پاک فضائیہ کے کثیرالجہتی جنگی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے ذریعے مختلف ممالک کی فضائی افواج میں تعاون کو فروغ ملا، سری لنکن ایئرچیف ایئرمارشل راجا پاکسے نے ایئر چیف سے ملاقات کی۔

- Advertisement -

علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ائیر ہیڈ کواٹرز آمد پر سری لنکن ایئرچیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایئر چیف نے فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے متعلق معلومات کا تبادلہ کیا، ایئر چیف نے انڈس شیلڈ 2024میں سری لنکن نمائندگی کو سراہا۔

سری لنکاکے ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، سری لنکن ایئر چیف نے عسکری اور فضائی شعبے میں انڈس شیلڈ کی اہمیت کو تسلیم کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سری لنکن ائیر چیف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا، سری لنکن ایئر چیف کاپاک فضائیہ کےسائبر کمانڈ سمیت ایئر آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

پاکستان میں مصحف ایئر بیس پر جاری ’انڈس شیلڈ 2024‘ مشقوں میں سعودی عرب کی مسلح افواج کے علاوہ عرب جمہوریہ مصر، ترکیہ اور دیگر ممالک کے فوجی دستے شامل ہیں۔

انڈس شیلڈ کا مقصد مشق میں حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون بڑھانا ہے، فضائی مشق سے فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

فضائی مشق علاقائی سلامتی کیلئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اتحادی ممالک میں مشترکہ آپریشنل تیاریوں کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتی ہے۔

انڈس شیلڈ 2024 مشقیں شریک اتحادی ممالک کی فضائی افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں