اسلام آباد: انڈس ٹویوٹا موٹرز کمپنی 6 دن کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ملکی معیشت مشکل میں گرفتار ہے، ایسے میں ملک کے صنعتی شعبے کے لیے ایک اور بری خبر ہے کہ انڈس ٹویوٹا موٹرز 6 سے 11 مارچ تک بند رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس ٹویوٹا موٹرز کے پاس گاڑی بنانے کے پرزہ جات کی قلت ہو گئی ہے، کمپنی کو خام مال اور پرزہ جات کی درآمد میں تاخیر کا سامنا ہے۔
ٹیکسٹائل برآمدات کے حوالے سے اچھی خبر
ذرائع کے مطابق انڈس ٹویوٹا موٹرز کے پاس گاڑیوں کی بکنگ بھی گنجائش سے کم ہے، اور ڈیمانڈ اور سپلائی میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اس عارضی بندش کے حوالے سے انڈس ٹویوٹا موٹرز نے اسٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔