کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان نے پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے محنت کشوں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے احتجاج کی تفصیلات طلب کر لیں۔
[bs-quote quote=”معاشی پالیسی کے قیام میں تاجروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”تاجر برادری”][/bs-quote]
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ مطالبات کا جائزہ لے کر محنت کشوں کا مسئلہ حل کرایا جائے۔
دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں شہرِ قائد کے صنعت کاروں، تاجر برادری کے وفود، کراچی چیمبر آف کامرس، ایف پی سی سی آئی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر عمران اسماعیل، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، خسرو بختیار، فیصل واوڈا، تاجر برادری کی طرف سے سراج قاسم تیلی، طاہر خالق، شمیم فرپو، جنید اسماعیل و دیگر موجود تھے۔
صنعت کاروں اور تاجروں نے وزیرِ اعظم کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، تاجروں نے وزیرِ اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری ملکی ترقی کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی ہے، معاشی پالیسی کے قیام میں تاجروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کو دوبارہ معاشی ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم نے کہا کہ تاجر برادری ہمیں مزید تجاویز دیں، حکومت صنعتوں کے فروغ سے بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی، درآمدات اور برآمدات میں فرق کو کم کریں گے، آپ کی تجویز پر ایف بی آر ریونیو اور پالیسی ونگز کو الگ کر دیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد مؤثر طور پر ہو سکے۔
وفد نے وزیرِ اعظم کو صنعتوں کے امور سے آگاہ کیا اور تجاویز پیش کیں، کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی، بجلی چوری کی روک تھام پر بھی گفتگو کی گئی۔