منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جڈیجا کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بال ٹمپرنگ قرار؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف جیت کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی۔

ناگپور ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی ٹیم 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 77 رنز بنالیے ہیں۔

بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ روی چندر ایشون تین وکٹیں حاصل کرسکے۔

ناگپور ٹیسٹ میں اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کے لیے گزشتہ روز پچ پر پانی ڈالا گیا تھا اب آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کی گیند کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے رویندرا جڈیجا کی گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو بال ٹمپرنگ قرار دیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں