بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر دلچسپ میمز کی بھرمار

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرلی، مہدی حسن مراز کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش نے بھارت کو 272 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بناسکی، روہت شرما کی 51 رنز کی اننگ بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔

آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 20 رنز درکار تھے، فاسٹ بولر مستفیض الرحمان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز نہ بننے دیے اور روہت شرما کو روکے رکھا، انہوں نے مقررہ اوورز میں 43 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش سے شکست کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انجرڈ ہونے کے باوجود شاندار بیٹنگ کرنے والے کپتان روہت شرما کی بیٹنگ کی تعریف کی جارہی وہیں کے ایل راہول کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے ’روہت شرما کی افسردہ تصویر اور بوم بوم آفریدی کی بنگلہ دیش کے خلاف چھکوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مخالف ٹیم کے ہاتھوں سے ہارا ہوا میچ چھیننا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔‘

اذان احمد نامی صارف نے بابر اعظم کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بنگلہ دیش کو بنگلہ دیش میں وائٹ واش کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے مہدی حسن بھارت کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے ہیں۔

تیسرے صارف نے کے ایل راہول کی بیٹنگ تکنیک پر سوال اٹھائے اور لکھا کہ ’اسپنر کی گیند کو سمجھنا انہیں ابھی تک نہیں آیا ہے اور ’فلیپر‘ پر وکٹ دے کر چلتے بنے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایشیا کپ میں‌ بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف آخری لمحات میں ہارا ہوا میچ جتوا کر بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ کو رُلا دیا تھا بعدازاں وہی مداح آفریدی کی اننگز کی تعریف کرتے دکھائی دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں