منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ویڈیو: روہت شرما نے سری لنکن کپتان کو آؤٹ ہونے پر بھی واپس بلا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سری لنکن کھلاڑی دشن شناکا کی سنچری بنانے میں مدد کردی۔

پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی، ویرات کوہلی کو شاندار 113 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے، روہت شرما 83 اور شبھمن گل 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

- Advertisement -

سری لنکا کی جانب سے کسن رجیتھا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مہمان ٹیم 374 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بناسکی، کپتان دسن شناکا کی 108 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکی۔ بھارت کے تیز ترین بولر عُمران ملک نے 8 اوورز میں 7 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آخری اوور میں دسن شناکا جب 98 رنز پر پہنچے تو محمد شامی نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا لیکن روہت شرما نے اپیل واپس لے کر انہیں سنچری بنانے کا موقع فراہم کیا۔

سری لنکن کپتان نے 88 گیندوں پر 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے، شناکا نے اننگز میں 12 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

بھارت پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں