منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

بہادرآباد سے اغوا ہونے والی شیرخوار بچی کورنگی سے بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اے وی سی سی نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے کورنگی سے تین ماہ کی بچی بازیاب کرالی۔

تفصیلات کے مطاقب اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کورنگی نمبر 5 میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل چار مینار چورنگی بہادر آباد سے اغوا ہونے والی 3 ماہ کی بچی بازیاب کرالی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے اغوا میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمہ نے بہانے سے بچی کو والدہ سے لیا اور فرار ہوگئی تھی۔

- Advertisement -

ملزمہ نے پولیس کو جاری بیان میں بتایا کہ شادی کو چھ سال ہوچکے ہیں لیکن اولاد نہیں ہوئی، بے اولادی کے سبب اغوا کا انتہائی قدم اٹھایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں