تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کرونا وائرس: علاج کیلئے یورپی سائنسدانوں کا تجربہ، برطانوی شہری بھی شریک

لندن : ہزاروں یورپی شہریوں کی طرح کرونا وائرس سے متاثرہ برطانوی بھی کرونا سے بچاؤ کیلئے کیے جانے والے طبی تجربوں میں حصّہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی سائنس دان کرونا وائرس کی عالمی وبا پر قابو کےلیے چار طبی تجربے کرنے جارہے ہیں جس میں برطانیہ، اسپین، جرمنی، فرانس، سویڈن اور لکسمبرگ کے وائرس سے متاثرہ شہری شریک ہوں گے۔

ان تجربوں کے دوران سائنس داں مریضوں کو چار خطرناک بیماریوں (ملیریا، ایڈز اور ایبولا) کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کا مریضوں پر تجربہ کریں گے، ملیریا کا علاج کرنے والی کلوروکوئن، ایبولا کی دوا ایمدڈوسیور اور ایچ آئی وی کی دوا لوپیناور یا ریٹو ناور شامل ہیں۔

اس تجربے کے دوران دیکھا جائے گا کہ کونسی دوا کرونا وائرس کے جراثیم کو قابو کرنے میں زیادہ موثر ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی آماجگاہ ووہان میں ان ادویات کے استعمال کے بعد یورپی سائنس دانوں نے ان دواؤں کا انتخاب کیا ہے۔

خیال رہے کہ ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی باقاعدہ علاج یا ویکسین دریافت نہیں ہوسکی ہے، اس مرض میں مبتلا زیادہ تر مریضوں کی صرف ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جیسے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل ہورہی ہے تو انہیں آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

کرونا وائرس کی عالمی وبا اب تک 3 لاکھ 83 ہزار افراد کو دنیا بھر میں متاثر کرچکی ہے جبکہ 16 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -