تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

اس ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمارجاری کردیے جس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، ادارہ شماریات نے حساس اعشاریوں پر مبنی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی۔

حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر45.64 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 28اشیائے ضروریہ مہنگی ،11سستی ہوئیں جبکہ 12کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ایک ہفتے میں ٹماٹر 18 فیصد، چائے کی پتی 9.2 فیصد ، آلو 4.5 فیصد اور کیلے 4 فیصد مہنگے ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چینی 2.7 فیصد، آٹا 2.4 فیصد، خوردنی تیل کا پانچ کلو کا پیک 1.2 فیصد، ویجیٹبل گھی کا ڈھائی کلو کا پیک 1.1 فیصد مہنگے ہو گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں لان کا کپڑا 5.7 فیصد، ڈیزل 4.6 فیصد ، قیمیض 2.8 فیصد اور پٹرول 1.8 فیصد مہنگے ہو گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 16 فیصد، چکن 5.9 فیصد ، لہسن 5.7 فیصد، دال مسور 2.2 فیصد ، انڈے 2.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ، 11 میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments