منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

’افراطِ زر 1.5 فیصد پر آگئی، سستی اشیا کی فراہمی اولین ترجیح ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کنزیومر پرائس انڈیکس سے متعلق افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہارِاطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امرانتہائی خوش آئند ہے کہ  افراط زر فروری میں 1.5 فیصد پر آگئی۔

وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ ستمبر 2015 کے بعد یہ سب سےکم شرح افراط زر ہے موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے اس موقع پر یہ انتہائی اچھی خبرہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی، پچھلےمالی سال میں اسی عرصہ میں افراط زر اوسط 28 فیصد تھی یہ ایک نمایاں کمی ہے معاشی ٹیم کی شاندارکوششوں کی بدولت معاشی اشاریے ہرگزرتےدن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں معیشت میں مسلسل بہتری مستعد  ٹیم ورک کا نتیجہ ہے معیشت کی بہتری، کاروباراورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہو گی، عوام کو سستے نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں