تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

مہنگائی چیلنج ہے لیکن اگلی باری پھر ہماری ہے: شاہ محمود

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مہنگائی موجودہ حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، لیکن اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہوگی، اگلی باری پھر ہماری ہے۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ بے پناہ اضافے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔

انھوں نے کہا کہ کرونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا ہے، لیکن حکومت کی کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔

اپوزیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا حکومت سے باہر بیٹھے لوگوں کے لیے میں صبر کی دعا کر سکتا ہوں، حکومت ختم ہونے کی اپوزیشن کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی، تمام اداروں سے مثالی تعلقات ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا لولی لنگڑی اپوزیشن سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، ہم آئینی مدت پوری کریں گے، اور اگلی باری پھر ہماری ہے۔

کراچی چیمبر پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر مایوس

واضح رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے تک کا ہوش رُبا اضافہ کر دیا ہے، عالمی مارکیٹ میں 85 ڈالر فی بیرل تک قیمتیں بڑھ جانے پر یہ اضافہ کیا گیا۔

دوسری طرف کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ جولائی 2008 میں پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 87 اور 65 روپے فی لیٹر تک تھی، جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام پیٹرول کی قیمت 147.27 ڈالر فی بیرل تھی، اور اب جب کہ خام پٹرول کی قیمت 85 ڈالر کے لگ بھگ ہے، تو پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں 137.79 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی گئی ہیں، یہ ہماری سمجھ سے بالاتر ہے۔

Comments

- Advertisement -