وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا ہے کہ قیمتوں کا رحجان نیچےکی طرف جانا شروع ہوا ہے، لوگوں کی آمدن بڑھا رہے ہیں جس سےمہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ روپےکی قدر گرنے سے مہنگائی کی شرح پہلےسال14فیصدتک گئی تاہم مہنگائی کی شرح اس وقت 8 ساڑھے8کی سطح پرآئی ہوئی ہے مہنگائی صرف پاکستان نہیں پوری دنیامیں ہے جس کی وجوہات کورونا وبا اور موسمیاتی تبدیلی بھی ہےمہنگائی ابھی بھی چیلنج ہےجس پرکنٹرول کی کوشش کر رہے ہیں۔
حماداظہر نے کہا کہ عمران خان کی فیصلہ سازی ماضی میں کسی حکمران کی نہیں دیکھی عوام کے مفاد کیلئے عمران خان مشکل سےمشکل فیصلےکرجاتےہیں آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ضرور بڑھائیں گے نئے بجٹ میں کم سے کم اجرت پربھی نظرثانی کی جارہی ہے انکم ٹیکس سلیب میں تبدیلی ہوگی،کوشش ہے ٹیکس شرح نہ بڑھے انکم ٹیکس سلیب کو آسان کرنے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں پنجاب اور کےپی کی نسبت بلوچستان اور سندھ کو زیادہ فنڈز ملےہیں، سندھ کی گورننس دیکھیں توکرپشن ہرجگہ نظر آتی ہے شہروں سےتو پیپلزپارٹی نکل گئی دیہاتوں سےبھی نکل جائےگی، پیپلزپارٹی کب تک جاگیردار کی سطح پرعوام پرحکومت کرے گی۔