کراچی: پاکستانی فلم اور ڈراما اداکار اور گلوکار خالد انعم اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سیاسی پوسٹیں کرتے رہتے ہیں، انسٹاگرام پر اپنے حالیہ پوسٹ میں انھوں نے موجودہ حکومت کی مہنگائی اور اپوزیشن رہنماؤں کا دل چسپ موازنہ کیا۔
خالد انعم نے انسٹاگرام پر لکھا مہنگائی نے دماغ خراب کر دیا ہے مگر اتنا بھی نہیں کہ زرداری، شہباز یا فضل الرحمان مسیحا لگنے لگیں۔
اپنے ایک ٹویٹر پوسٹ میں بھی اداکار اور گلوکار نے اپوزیشن پر سخت تنقید کی، اور پاکستانی سیاست میں ہلچل مچانے والے سندھ ہاؤس واقعے کو ہدف بنایا۔
View this post on Instagram
انھوں نے لکھا ‘پاکستانی سیاسی ٹین ڈبوں کا سفر… چھانگا مانگا کے کباڑ خانے سے سندھ ہاؤس تک … اپلے کو دن میں پانچ بار بھی دھو لو مگر وہ اپلا ہی رہتا ہے۔’
اس پوسٹ میں انھوں نے ان حکومتی اسمبلی ارکان کی تصاویر بھی پوسٹ کیں، جو سندھ ہاؤس میں چھپے ہوئے تھے۔
#cowdung
پاکستانی سیاسی ٹین ڈبوں کا سفر۔۔۔چھانگا مانگا کے کباڑ خانے سے سندھ ہاوس تک۔۔۔
اپلے کو دن میں پانچ بار بھی دھو لو مگر وہ اپلا ہی رہتا ہے۔۔۔۔ pic.twitter.com/fMfdmR4nKa— khaled anam (@khaledanam1) March 19, 2022
ایک اور پوسٹ میں خالد انعم نے علامہ اقبال کے مصرع سے بھی کام لیا، اور لکھا کہ ‘ضمیر فروش سیاست دانوں کی نماز بقول اقبال، تیرا دل تو ہے صنم آشنا تجھے کیا ملے گا نماز میں۔’