جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

بجٹ اور عیدالاضحی سے قبل …….. مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے بجٹ اور عید الاضحی سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈآؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی، ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لک میں مہنگائی سے متعلق تخمینہ جاری کیا گیا۔

جس میں بجٹ اورعیدالاضحی سےقبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا، مئی میں مہنگائی ممکنہ طورپربڑھ کر3سے4فیصد کےدرمیان ہوسکتی ہے۔

رواں ماہ مہنگائی 1.5فیصدسے2فیصدکےدرمیان رہنےکی توقع ہے، ملک میں مارچ2025 کےدوران مہنگائی کی شرح0.69فیصدرکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی2024سےمارچ 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.25 فیصد تھی۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر، برآمدات،درآمدات میں اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جبکہ اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ جولائی تا مارچ ترسیلات زر 33.2 فیصد اضافے سے 28 ارب ڈالرز سے زائدرہیں، برآمدات میں9ماہ میں 7.7 فیصد کا اضافہ، درآمدات 11فیصد بڑھ گئیں، اسی مدت میں برآمدات 24 ارب 66 کروڑ اور درآمدات 43 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تامارچ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 14 فیصد اضافے سے ایک ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں، کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا مارچ ایک ارب 85 کروڑ90لاکھ ڈالرزسرپلس رہا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 8 ارب 5 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر10 ارب 57 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہوگئے، ایف بی آر محصولات میں جولائی تا مارچ25.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کےدوران نان ٹیکس آمدنی میں72.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں