بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مسلسل تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد رواں ہفتے اس کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.51 فیصد کی کمی ہونے کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 42.6 فیصد پر آگئی۔ اس متعلق ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 43.16 فیصد پر تھی، رواں ہفتے 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، علاوہ ازیں 22 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

متعلقہ: مہنگائی کے ستائے عوام کیلیے خوشخبری!

گزشتہ ہفتے ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کی تھی جس میں مہنگائی کی شرح 43.16 فیصد کی سطح پر برقرار تھی جبکہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی تھیں۔

چینی 8 روپے 15 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی تھی۔ دال چنا 5 روپے 98 پیسے، انڈے 8 روپے 3 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے تھے۔ دال مونگ 3 روپے 46 پیسے، اری چاول 2 روپے 49 پیسے فی کلو مہنگا ہوا تھا۔

پیاز 1 روپے 68 پیسے، دال مسور 2 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی تھی۔ حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 4 روپے 40 پیسے مزید مہنگا ہوا تھا۔ نمک، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، مٹن اور دال ماش بھی مہنگے ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی تھی۔ آلو 12 روپے 27 پیسے فی کلو، ٹماٹر 6 روپے 12 پیسے فی کلو، 190 گرام چائے کا پیکٹ 10 روپے 11 پیسے، چکن 4 روپے فی کلو، لہسن 1 روپے 96 پیسے، اڑھائی کلو گھی کاٹن، کیلے اور گڑ بھی سستا ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں