اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہفتہ وار مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ہوگیا اور اس کی مجموعی سالانہ شرح 13.89 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 21 اشیا مہنگی اور 10 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انڈے 8 روپے 58 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، آلو 2 روپے 74 پیسے، پیاز 3 روپے 79 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

- Advertisement -

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 108 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا۔ ٹماٹر 2 روپے 24 پیسے، دال مونگ 3 روپے 54 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ ڈھائی کلو خوردنی گھی کا ڈبہ 11 روپے 81 پیسے مہنگا ہوا۔

علاوہ ازیں، بیف 3 روپے 46 پیسے، مٹن 5 روپے 74 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ حالیہ ہفتے لہسن، آٹا، دودھ، سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئیں۔

کیلے 3 روپے 13 پیسے فی درجن، چینی 1 روپے 98 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔ دال ماش 3 روپے 84 پیسے، دال چنا ڈھائی روپے فی کلو سستی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں