تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مہنگائی کی شرح 18 فیصد سے متجاوز مگر چینی 4 روپے فی کلو سستی

اسلام آباد: وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی کے اعداد و شمار سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 1.07 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں مسلسل مہنگائی کا سلسلہ جاری ہے، رواں ہفتے اس کی شرح میں مزید 1.07 فیصد مزید اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، زندہ مرغی اوسط 20روپے66پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، گھی کی فی کلو قیمت میں اوسط 9 روپے 5 پیسے، دال مونگ2روپے 59 پیسے فی کلو ، دال ماش2روپے43پیسےفی کلو مہنگئی ہوئی۔

علاوہ ازیں فی درجن انڈوں کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے، چائے کے فی کپ کی قیمت میں 39 پیسے اضافہ ہوا جبکہ  دودھ، دہی، بیف اور مٹن کے فی کلو گوشت کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں10اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی اوسط 4روپے24پیسے فی کلو سستی، ٹماٹر 8 روپے 5 پیسے فی کلو سستےہوئے جبکہ آٹا، ایل پی جی، دال مسور اورپیاز کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

ادارۂ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 14اشیاکی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

Comments

- Advertisement -