اسلام آباد : مہنگائی میں کمی کےلیےوزیراعظم عمران خان کےاہم اقدامات کےمثبت نتائج نظر آنے لگے ، صرف ایک ماہ میں افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی میں کمی کےلیےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے کئے گئے اقدامات کےمثبت نتائج نمایاں ہونے لگے ، افراط زرکی حالیہ اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا فروری میں افراط زرکی شرح کم ہوکر12اعشاریہ4فیصدپرآ گئی جبکہ جنوری میں افراط زرکی شرح 14اعشاریہ6فیصد تک پہنچ چکی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی13.4فیصدسےکم ہوکر11.2فیصداور دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 14.2فیصدتک آگئی۔
رپورٹ میں کہا گیا اشیائےخورونوش میں افراط زرکی شرح 19.5 سےکم ہوکر15.2فیصد ہوگئی ، مہنگائی میں کمی کےلیےمزید اقدامات جاری ہے ،آئندہ ماہ مزیدکمی متوقع ہے۔
وزیراعظم نے معاشی ٹیم کومہنگائی میں ہرممکن حدتک مزیدکمی لانےکی ہدایت کردی ہے۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کی جانب سے فروری کےدوران مہنگائی سےمتعلق اعدادوشمار جاری کئے گئے ، جس میں بتایا گیا فروری 2020کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی ، مہنگائی کی شرح فروری 2019کےمقابلے میں 12.40 فیصدرہی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جولائی تافروری مہنگائی کی شرح سال گزشتہ کی نسبت11.70فیصدرہی، سبزیوں کی قیمتوں میں 13، کوکنگ آئل میں 10، چینی کی 8فیصد ، پھل 4 اور دالیں 2 فیصد تک مہنگی ہوئی ۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ماہ میں ٹماٹر 60 ، انڈے 26،سبزیاں 11 اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک ماہ میں ایل پی جی اور بجلی 13فیصدسستی اورگیس چارجز 55 فیصدبڑھے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال میں پیاز 102 ، دال مونگ 84، آلو 83، سبزیاں 62 فیصد ، ماش 51، مکھن 43، چینی 37، گھی 34، دال چنا 24 اور دال مسور 22 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ ایک سال میں ٹماٹر 61، انڈے 10 اور بجلی کے نرخ 4 فیصد سستے ہوئے