تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 06 فیصد اضافہ

اسلام آباد : ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 06 فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جنوری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح 15 اعشاریہ 81 فیصد پر آگئی۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے رواں ہفتے مہنگائی میں اعشاریہ 06 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتے میں بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور چھ میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق چینی، دالیں، کھانا پکانے کا تیل، پیٹرول، ڈیزل، این پی جی مہنگئی ہوئی جبکہ رواں ہفتے مرغی، انڈے، ٹماٹر، پیاز، آلو اور آٹا سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Comments

- Advertisement -