اشتہار

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں مہنگائی کی پیمائش کے حساس قیمت انڈیکس کے مطابق اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ17 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کے ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں0.17فیصد کا مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمارجاری کردئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 29اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوگئیں، حالیہ ہفتے آلو 2 روپے 91 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 26 روپے 94 پیسے فی کلو اضافہ ہوا، باسمتی چاول 6 روپے 30 پیسے فی کلو، کیلے8روپے82پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 103 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ35روپے68پیسے، دال ماش 9 روپے 62 پیسے، لہسن 9 روپے 87 پیسے، دال مونگ6روپے4پیسے، دال چنا 4 روپے 77 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران دال مسور3روپے39 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ صرف 5 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں جن میں پیاز 24 روپے 27 پیسے فی کلو، ٹماٹر3 روپے 7 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

مزید پڑھیں : نئے سال کا پہلا مہینہ، مہنگائی میں کتنا اضافہ ہوا ؟ 

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈے ایک ہفتے میں 10 روپے،21 پیسے فی درجن سستے ہوئے ،حالیہ ہفتے17 اشیائے ضروریہ کی قیتموں میں استحکام رہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں