پیر, مئی 19, 2025
اشتہار

‘کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع  ہوجائے گی ، صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہا تھا آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آنا شروع ہوجائے گی ، پٹرول مصنوعات کے بعددیگراشیاکی قیمتوں میں کمی کا رجحان آ رہا ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈاور راشن رعایت جیسے منصوبے مہنگائی میں مزیدریلیف دیں گے ، اصل کامیابی یہ ہوگی نواز،زرداری کی جانب سے لئے گئے قرضوں سےجان چھڑاسکیں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا تھا کہ مہنگائی زیادہ ہوتی تو ‏چیزوں کااستعمال کم ہوتاہےمگربڑھ رہاہے کچھ کلاسزہیں جتنی کی آمدنی بڑھی شایدمہنگائی سےمتاثرنہیں ہوئے۔

خیال رہے وفاقی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے کچھ ماہ میں مہنگائی نیچے جانا شروع ہوجائے گی، ہمارے ملک کی انڈسٹری اٹھ رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں