کراچی: شہر قائد میں بااثر افراد کی جانب سے لیڈی پولیو ورکر کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، خاتون داد رسی کے لئے اے آر وائی نیوز کے دفتر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار سے تعلق رکھنے والی خاتون نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بااثر افراد رات میں گھر میں زبردستی گھس کر غیراخلاقی حرکتیں کرتےہیں ، بااثر افراد دوستی کا کہتےہیں، انکار پر آئے روز گھر میں چوریاں کرائی جاتی ہیں۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مجھے اور میرے کمسن بیٹےکو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، میرے والد کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا، بیٹے کے ساتھ اکیلے رہتی ہو، پہلےگھر میں کپڑے فروخت کرتی تھی لیکن تمام چیزیں چوری کرادی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باہمت لڑکی تعلیم اور گھر کی کفالت کے لیے پولیو ورکر بن گئی
متاثرہ لیڈی پولیو ورکر کا کہنا تھا کہ شکایت لیکر گلشن معمار تھانےگئی، کوئی سنوائی نہیں ہوئی، آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی با اثرافراد کےخلاف کارروائی کریں۔