حافظ آباد: پنجاب کے شہر حافظ آباد میں بااثر افراد نے واپڈا ملازم کو اینٹیں اور پتھر مار کر قتل کردیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقبال نامی ملازم بجلی کی سپلائی ٹھیک کرنے کھمبے پر چڑھا تھا، بااثر افراد نے ملازم کو تانک جھانگ کے الزام میں قتل کردیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر افراد نے نیچے سے اینٹیں اور پتھر برسادیے، واپڈا ملازم زخمی حالت میں بجلی کے کھمبے سے نیچے جاگرا، ملزمان نے نیچے گرے واپڈا ملازم پر پھر اینٹیں اور پتھر برسادیے۔
افسوسناک واقعہ نواحی دیہات گاجرانوالی میں پیش آیا، واپڈا ملازم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واپڈا ملازم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔
ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ہے کہ مقتول کو نیچے اتارنے کے لیے پتھر مارے جارہے تھے، پولیس نے مرکزی ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا ہے، ایف آئی آر میں 4 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔