جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کشمیری ہمارےجسم کاحصہ ہیں، مسئلہ کشمیر کو علاقے نہیں انسانیت کی نظرسے دیکھتے ہیں،فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کشمیری ہمارےجسم کا حصہ ہیں، مسئلہ کشمیر کو علاقے نہیں انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور فوج کی خواہش ہے کشمیر کا مسئلہ حل ہو، بھارت سمجھ لے مسئلہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کے بہتر تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں، مسئلہ کشمیر کو علاقے نہیں انسانیت کی نظرسے دیکھتے ہیں، واحد راستہ امن کاہےاس کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیر میں حالات لہولہو ہیں، بھارت کشمیر پر اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے، ماضی میں ہم نے3جنگیں لڑیں بھارت کوکیافائدہ ہوا، کشمیرمیں پاکستان کی حمایت بہت زیادہ ہے۔

[bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان اورفوج کی خواہش ہےکشمیرکامسئلہ حل ہو” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

فواد چوہدری نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں رہنےوالوں کوتکلیف ہوتی ہےتوہمیں بھی ہوتی ہے، مودی صاحب نےپیکج کااعلان کیا،آزادی پیسوں سےنہیں خریدی جاسکتی، مسئلہ کشمیرکسی بھی سیاسی وابستگی سےبالاترہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارےجسم کاحصہ ہیں،ایک علاقےکانہیں انسانیت کامسئلہ ہے، کشمیرمیں لاکھوں لوگ گھروں سےنکلتےہیں کیونکہ وہ دکھی ہیں، گولیوں سے تحریک دبانے کی کوشش کریں گے تو یہ مزید ابھرے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا دل کے راستے کو فوجیں فتح نہیں کرتیں، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کوفروغ دےرہاہے، بھارت کشمیرمیں ناکامیوں کابوجھ پاکستان پرنہ ڈالے۔

[bs-quote quote=” بھارت سمجھ لےمسئلہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ فیصلہ کرنا ہوگا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

فواد چوہدری نے کہا کشمیرکےحالات دیکھتےہیں توبھارت سےتعلقات کاراستہ کٹھن ہوجاتاہے، جب سوشل میڈیا پر کشمیری عوام پر مظالم کی تصاویر آتی ہے تو دل دکھی ہوجاتاہے، کشمیر کے معاملے پر بھارت کوحقیقت پسندانہ رویہ اپناناہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اورفوج کی خواہش ہےکشمیرکامسئلہ حل ہو، ہم چاہتےہیں دونوں جانب پنجاب اورکشمیرمیں رہنےوالےملیںِ ہم چاہتے ہیں کھوکھراپار کھلے تاکہ لوگوں کے آپس میں رابطے بڑھیں، امن ہوگاتولوگوں کوفائدہ ہوگا،مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیرہے، بھارت سمجھ لےمسئلہ کشمیر پر حقیقت پسندانہ فیصلہ کرنا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں