تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کے موبائل سے اہم معلومات مل گئیں

لاہور : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پرحملے کرنے والے ملزم کے موبائل سے اہم معلومات مل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پرحملے کے ملزم کے موبائل سے اہم معلومات مل گئیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کےموبائل میں مذہبی سیاسی جماعت کی متعددویڈیوزملی ہیں، جس میں جماعت کےرہنماؤں کی تقاریر اور کارکنوں کےنعروں پرمبنی ویڈیوز شامل ہیں۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ملزم نوید کےموبائل سے کیےگئےرابطوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

خیال رہے عمران خان پرقاتلانہ حملےکی تحقیقات کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کےسپردکردی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم نویدکوتفتیش کے لئے لاہورمنتقل کر دیاگیا،ملزم کوچونگ میں قائم سی ٹی ڈی کےسیل میں پہنچا دیاگیا۔

ملزم نوید سے سی ٹی ڈی سمیت اہم اداروں کی پوچھ گچھ جاری ہے ، واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی یا مقامی تھانے میں درج کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -