اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے جیل سے نکلتے ہی نواز شریف کا انجائنا کا درد ختم ہوگیا، یہ اقتدار سے محرومی کا انجانا درد ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے افراد جیل جاتے ہی بیمار ہوجاتے ہیں اور باہر آتے ہی لندن چلے جاتے ہیں، عام قیدی سوچتے ہیں وہ بھی اپوزیشن لیڈر ہوتے تو جیل میں نہ ہوتے۔
[bs-quote quote=”دعا ہے کہ شہباز شریف لندن میں بیمار نہ ہوجائیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]
انہوں نے کہا کہ عام قیدی کو ایک سے دوسری بیرک میں جانے کی اجازت نہیں ہوتی، شریف خاندان کے افراد لندن میں سیر کررہے ہی، اب قوم اور قانون اپوزیشن لیڈر کی واپسی کا انتظار کررہے ہیں، دعا ہے کہ شہباز شریف لندن میں بیمار نہ ہوجائیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کرپشن کے عادی مریض اقتدار سے باہر ہو تو بدن ٹوٹنے لگتا ہے، ان کی سیاست پاکستان میں مگر اولاد اور پیسہ باہر ہیں۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، فواد چوہدری
واضح رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان گاڑی کا وہ انجن ہیں جو بیٹھ چکا ہے، اب گاڑی میں ڈیزل ڈالیں یا پیٹرول یہ چلنے والی نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ٹائر پنکچر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست پر نظرثانی کرنا ہوگی، ووٹرز دو لیڈر کے اثاثوں کو بچانے کے لیے اکٹھا نہیں ہوتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے پاس تحریک چلانے کی صلاحیت نہیں ہے، بلاول بھٹو کو سندھ میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود مایوس کن ردعمل ملا۔