اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فواد چوہدری ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات، کراچی پیکیج پر غور، وزیر اعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت گیس کا غبارہ ہے اور اس کی پن ہمارے پاس ہے، سندھ حکومت کو ایک موقع دے رہے ہیں، مراد علی شاہ خود استعفیٰ دے کر لوگوں کی مراد پوری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی، جس میں کنور نوید جمیل، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور فیصل سبزواری شریک تھے۔

[bs-quote quote=”ہم ایم کیو ایم کو کراچی اور سندھ کی سیاسی قوت تسلیم کرتے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتِ حال اور علی رضا عابدی قتل کیس سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی، فواد چوہدری نے علی رضا عابدی کے قتل پر وزیرِ اعظم کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان تحریری معاہدے پر عمل درآمد میں پیش رفت ہوئی، کراچی پیکج سے متعلق بھی غور کیا گیا، ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات وفاقی وزیرِ اطلاعات کے سامنے رکھے، میئر کراچی نے بھی اختیارات اور کراچی پیکج کی فراہمی کا مطالبہ دہرایا۔

اس موقع پر وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، وفاقی حکومت اپنے اتحادیوں اور صوبوں کو ساتھ لے کر چلے گی، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے، یہ تحفظات وزیرِ اعظم کے سامنے بھی رکھوں گا۔

ایم کیو ایم سندھ کی سیاسی قوت

بعد ازاں فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایم کیو ایم کو کراچی اور سندھ کی سیاسی قوت تسلیم کرتے ہیں، سندھ کی سیاست میں ایم کیو ایم کا کردار اہم ہے، ایم کیو ایم سے کچھ باتوں پر عمل درآمد ہوا ہے کچھ پر ہونا باقی ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن پر وفاق کی نظرِ ثانی اپیل بھی مسترد ہوئی، آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ کی فراہمی پر کام ہو سکتا ہے، 18 ویں ترمیم میں کچھ آرٹیکل اچھے اور کچھ برے ہیں، ترمیم کے تحت سندھ حکومت نے ڈیلور نہیں کیا، سندھ میں 11 سال سے پراونشل فنانس ایوارڈ نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسمبلی میں شور کی اصل وجہ احتساب سے بچنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے: وزیرِ اعظم

فواد چوہدری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہوئی، پرویز خٹک کی سربراہی میں فوجی عدالتوں کے معاملے کو پارلیمانی کمیٹی دیکھے گی۔

انھوں نے کہا کہ سوئس بینکوں سے پچھلے ہفتے ایم او یو سائن ہو چکا ہے، امید ہے سوئس اکاؤنٹس سے متعلق معلومات مل سکیں گی، اور پیسا واپس لانے میں کام یاب ہوں گے۔

کنور نوید جمیل

دریں اثنا ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ فواد چوہدری کو بتا دیا ہے کہ کراچی کو وفاق کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے، ان سے وفاق کے کراچی پر خصوصی نظرِ کرم کی درخواست بھی کی، ہم نے اپنی گزارشات سے انھیں آگاہ کیا، فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

کنور نوید کا کہنا تھا کہ ملاقات میں میئر کراچی اور بلدیات کو سپورٹ کرنے کی بات کی گئی ہے، سیاسی آزادی، دفاتر کھولنے سے متعلق بھی فواد چوہدری سے بات کی ہے، انھیں کراچی کے حالیہ واقعات پر تشویش سے آگاہ کیا، ہم کراچی کے کسی علاقے سے شہریوں کو بے دخل نہیں کرنا چاہتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں